چرڑ گاؤں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواروں کاجلسہ
لاہور(پ ر)چرڑ گاؤں میں سیٹھ جعفررحمانی اور ملک رفیق سیٹھ رفیق اعجاز مغل شہباز مغل ملک شفیق رفیق کی طرف سے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس پی ٹی آئی رہنما فیصل حاکم بھٹی امیدوار ممبر والٹن کینٹ بورڈ وارڈ3ہمایوں اخترخان، چوہدری منشاء سندھو نے شرکت کی۔ فیصل حاکم بھٹی نے تقریر کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں کی گنڈا گردی نہیں چلنے دیں گے۔ اگر ہمارے کسی کارکن بھائی دوست یا بچے کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں ہم سب مسلمان ہیں، مل جل کر رہنا چاہتے ہیں، نہ ظلم کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیں گے۔