فرنیچر سازی کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں: فیصل آباد چیمبر 

 فرنیچر سازی کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں: فیصل آباد چیمبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ُٓفیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے فرنیچر کو عالمی سطح پر خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اس کی برآمد سے بڑی مقدار میں قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید نے پاکستان لائف سٹائل اینڈ فرنیچر مارکیٹ ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری طلعت محمود اور نائب صدر ایوب اسلم منج بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رجحانات کے مطابق ہاتھ سے بنے ہوئے فرنیچر کی مانگ میں برابر اضافہ ہو رہا ہے لیکن پاکستانی تاجر ابھی تک اس شعبہ کی صلاحیتوں سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے نوجوانوں کی ہر ممکن حوصلہ افرائی کر رہی ہے اسلئے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو فرنیچر کی تیاری کے ساتھ  ساتھ اسکی برآمد پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوان تاجروں کو کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے کم شرح منافع پر قرضے بھی مہیا کر رہی ہے۔ اسلئے انہیں اس صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے فیصل آباد میں مسلسل پاکستان لائف سٹائل اینڈ فرنیچر مارکیٹ ایکسپو منعقد کرانے کا بھی خیر مقدم کیا۔
اور کہا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے اور یہاں کے لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے یہاں بھی یہ نمائش کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ بعد میں انہوں نے ایکسپو میں لگائے جانے والے سٹالوں کا بھی دورہ کیا۔

مزید :

علاقائی -