زیرہ کاربن اور بلھے شاہ پیکجنگ کے مابین معاہدہ
لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرکمپنی Zero Carbon نے پیکجز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے Bulleh Shah Packaging Limited کے ساتھ ایک میگا سولر پروجیکٹ پر دستخط کیے۔ اس منصوبے کی صلاحیت 1.8 میگاواٹ ہے اور یہ ہر سال 2,500,000 یونٹس سے زیادہ بجلی پیدا کرے گا اورکاربن کے اخراج میں سالانہ تخمینہ1,359 ٹن کی کمی لائے گا۔ 1.8میگاواٹ کا سولر پلانٹ قصور میں بلھے شاہ پیکجنگ فیکٹری کو بجلی فراہم کرے گا۔ پیکجز لمیٹڈ اور زیرو کاربن کلین اور گرین انرجی کے بہت بڑے حامی ہیں اور یہ پروجیکٹ کاربن آفسیٹ کے ذریعے پاکستان کے ماحول کی حفاظت اور تحفظ کے ایک بہت بڑے اور عظیم قومی مقصد میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اقوام متحدہ اور آئی پی سی سی کی عالمی آب و ہوا کی تبدیلی اور اس کے سنگین نتائج کے بارے میں جاری کردہ حالیہ رپورٹ پوری دنیا کے لیے ایک لمحہء فکریہ ہے اور دنیا کی بڑی کارپوریشنز ماحولیاتی تحفظ اور گلوبل وارمنگ سے لڑنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور Zero Carbon اور Bulleh Shah Packaging Limited اس معاہدے کے زریعے حکومت پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے وژن کو حقیقت بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قصور کی بلھے شاہ پیکجنگ فیکٹری میں منعقدہ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں گروپ ہیڈ سپلائی آفتاب خان، پیکیجز لمیٹڈ، ڈائریکٹر اور ہیڈ آف پیکنگ اصغر عباس اور زیرو کاربن کے سی ای او بلال افضل اپنی ٹیموں کے ساتھ موجود تھے۔Zero Carbonنے سال 2019 سے کام کا آغاز کیا تھا اور 3سال کے قلیل عرصے میں ہی پاکستان سولر انرجی کی صنعت میں ایک قابل اعتماد نام کے طور پراپنی جگہ بنا لی ہے اورکئی ملٹی میگاواٹ کے منصوبے اپنے نام کئے ہیں۔زیرو کاربن اور اس کی سروسزکے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لئے www.zerocarbon.com.pk وزٹ کریں۔