رحمن ملک کی کتاب ”ٹاپ 100 انویسٹی گیشنز“ شائع،تقریب رونمائی آج ہوگی
اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیرداخلہ چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر)کی پانچویں کتاب ”ٹاپ 100انویسٹی گیشنز“کی تقریب رونمائی (آج)پیر کواسلام آباد میں ہوگی،تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر)کی پانچویں کتاب ”ٹاپ 100انویسٹی گیشنز“کی تقریب رونمائی (آج)پیر کواسلام آباد میں دوپہرتین بجے ہوگی،تقریب رونمائی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء شرکت اور خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے رحمن ملک کی چارکتابیں شائع ہوچکی ہیں،جن میں سے ایک ”مودی وار ڈاکٹرائن“ کتاب شائع ہوئی،جس میں مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اجاگر کیا اور دہشتگردی اور نہتے عوام پر مظالم میں آر ایس ایس اور را کے ملوث ہونے کا پردہ چاک کیا تھا۔
رحمن ملک کتاب