ملکی معیشت کے استحکام کیلئے برآمدات کا فروغ انتہائی ضروری ہے: صدر مملکت

  ملکی معیشت کے استحکام کیلئے برآمدات کا فروغ انتہائی ضروری ہے: صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ برآمدات کا فروغ ملکی معیشت کیلئے ضروری ہے اوراس حوالے سے زرعی شعبہ کا کر د ا ر ا ہم ہے، فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی وجہ ماضی میں تحقیق کے شعبہ کو نظرانداز کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں رائس ایکسپو ٹر ز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چاول کی پیداورمیں اضافہ کیلئے تحقیقاتی اداروں کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ معیاری بیج اورزرعی ادویات کی فراہمی کے بغیر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غیر مستند اور غیر میعاری بیج کی وجہ سے چاول اور دیگر اجناس کی پیدوار میں خاطر خوہ اضافہ نہیں ہوا، حکومت کوشش کررہی ہے کہ کسانوں کومعیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ نئی ورائٹی کے مستند بیج کی تیاری اور مارکیٹنگ کیلئے 6سے 7سال تک کا وقت درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی استعمال کے پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے جدید اورمؤثر نظام اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیرکاشت لاکرچاول اور دیگر زرعی اجناس میں اضافہ کیا جاسکے۔
صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -