افغانستان سے نیٹو افواج کو آج بھاگنے کیلئے جگہ نہیں مل رہی: سراج الحق
پشاور(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی حادثے کے نتیجے میں نہیں بنی بلکہ ایک نظریہ کے تحت قائم ہے، جماعت کے کسی ممبر پر کوئی دھبہ موجود نہیں، مینار پاکستان پر جو واقعہ ہوا مینار پاکستان اس پر رنجیدہ نظر آیا، نورمقدم کا جو واقعہ ہوا واقعہ نہیں بلکہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے۔مرکز اسلامی پشاورمیں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی کسی حادثے کے نتیجے میں نہیں بنی بلکہ ایک نظریہ کے تحت قائم ہے، جماعت کے کسی ممبر پر کوئی دھبہ موجود نہیں،سراج الحق کاکہنا تھا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کو آج بھاگنے کیلئے جگہ نہیں مل رہا، ہماری حکومت نے افغانستان سے نیٹوافواج کو لانے کا فیصلہ کیا اوریہ فیصلہ دباؤ کے تحت کیاگیا، نیٹو فوج کو کوئی سہولت نہ دی جائے، پرویز مشرف نے آتے ہی نیٹو کو تسلیم کیا اور اب یہ حکومت وہی کررہی ہے، انکامزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر جو واقعہ ہوا مینار پاکستان اس پر رنجیدہ نظر آیا، نورمقدم کا جو واقعہ ہوا واقعہ نہیں بلکہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی،ن لیگ اور پی پی پی حکومتیں، سب سٹیٹس کو ہے، انہوں نے انگریزی کے قوانین کو گلے لگایا۔ جماعت اسلامی روشنی ہے اسکو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
سراج الحق