”عمران کا وزیر مودی کا وکیل“ پرویز رشید کا  فواد چوہدری پر طنز

 ”عمران کا وزیر مودی کا وکیل“ پرویز رشید کا  فواد چوہدری پر طنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ”عمران کا وزیر مودی کا وکیل“ قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے فرمایا وفاق سے ملنے والے 1900 ارب روپے سندھ حکومت  نے منی لانڈرنگ کے ذریعے یو اے ای بھجوا دیے، انہوں نے لکھا کہ وزیر صاحب کی اس گواہی کے بعد پاکستان کو فیٹف پابندیوں میں جکڑے رکھنے کے لئے انڈین مقدمہ کو اعترافی بیان جرم میسر ہو گیا، پرویز رشید نے فواد چوہدری کے بیان پر طنزا لکھا  ”عمران کا وزیر مودی کا وکیل“
پرویز رشید

مزید :

صفحہ آخر -