سندھ، بیراجوں میں پانی کا بحران، مجموعی کمی 19 فیصد تک پہنچ گئی

  سندھ، بیراجوں میں پانی کا بحران، مجموعی کمی 19 فیصد تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(این این آئی)صوبہ سندھ کے بیراجوں میں پانی کا بحران بڑھ گیا، جس کی وجہ سے صوبے میں پانی کی مجموعی کمی 19 فیصد تک پہنچ گئی۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی کمی 33 اور سکھر بیراج پر 26 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ آب پاشی سندھ کی درخواست پر چشمہ بیراج سے چھوڑا گیا 12 ہزار اضافی پانی 31اگست کو گڈو بیراج پہنچے گا۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے کہا کہ اضافی پانی آئندہ 84 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں داخل ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 95 ہزار 858 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 623 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے کہا کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 67 ہزار 35 اور اخراج 2600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سکھر بیراج کے کنٹرول روم کے انچارج کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 28 ہزار 940 اور اخراج 395 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 پانی کا بحران

مزید :

صفحہ آخر -