اسلام آباد کی 65 فیصد آبادی کو  ویکسین لگ چکی،شرح اموات میں کمی  

اسلام آباد کی 65 فیصد آبادی کو  ویکسین لگ چکی،شرح اموات میں کمی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسین کی اہل 65 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی جس سے شرحِ اموات بھی کم ہوگئی۔اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص 50 فی صد تک آکسیجن بیڈز اور 40 فی صد سے زائد وینٹیلیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں زیرِ علاج کورونا مریضوں میں سے اکثریت ان افراد کی ہے جنہوں نے انسدادِ کورونا ویکیسن نہیں لگوائی۔ہسپتالوں کے باہر انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کے لواحقین نے کہا کہ اگر ویکسین لگی ہوتی تو شاید یہ حالات نہ ہوتے۔محکمہ صحت اسلام آباد کے حکام کے مطابق ویکیسی نیشن کی بڑھتی شرح کے ساتھ کورونا کیسز میں بھی کمی آی ہے۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی شرحِ اموات 0 اعشاریہ 88 فی صد اور ریکوری ریٹ 94 فی صد سے زائد ہے۔
اسلام آبادویکسین

مزید :

صفحہ آخر -