افغانستان کو تنہا چھوڑا تو ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے، معید یوسف
اسلام آباد (سٹاف ر پورٹر)قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے افغانستان کو تنہا چھوڑا تو ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے۔غیرملکی کوٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا پاکستان نے اب تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا عالمی برادری سکیورٹی خلا سے بچنے کیلئے طالبان کیساتھ رابطہ کرے۔معید یوسف نے کہا مہاجرین کے پھیلاؤ سے دہشت گردی کو بھی پھیلنے کا موقع ملے گا۔
معید یوسف