پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، عوام کو بے وقت جلسوں میں کوئی دلچسپی نہیں: وزیراعلٰی پنجاب 

    پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، عوام کو بے وقت جلسوں میں کوئی دلچسپی نہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو پی ڈی ایم کے بے وقت جلسوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہواہے۔ عوام نے پہلے بھی بے مقصد جلسوں کو کوئی پذیرائی نہیں دی۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ پر گئے۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے عبدالرحمان کھیتران سے ان کی والدہ کے انتقال پردکھ او رافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو کی تعمیر و ترقی کیلئے تقریباً 90 کروڑ روپے کے 8 منصوبوں کاافتتاح اور سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 4 منصوبوں کا افتتاح کیا اور 4 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں سولر لائٹس نیٹ ورک اور پارکس و ہارٹیکلچر کے منصوبوں،فورٹ منرو تا لنگر خند سر روڈ،فورٹ منرو ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اور فورٹ منرو میں تاریخی عمارتوں اور انیکسی کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے فورٹ منرو واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کے منصوبہ،کوہ سلیمان کے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے نئے منصوبے،فورٹ منرو میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی سٹیشن اور ہائی سکول فورٹ منرو کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔عثمان بزدار، محمد صادق سنجرانی اورزرتاج گل نے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں چنار،اشوک اور پام کے پودے لگائے- وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین سینٹ نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں معزز علاقہ، قبائلی عمائدین اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مکمل بحال اور فعال کردیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فورٹ منرو کیڈٹ کالج کیلئے 100 ایکڑ اراضی دی ہے۔کیڈٹ کالج پر دو ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈز فوری جاری کردئیے ہیں اور جلد کیڈٹ کالج کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں ایک اور کیڈٹ کالج بنائیں گے جس کی فزیبلٹی سٹڈی جاری ہے۔ کوہ سلیمان کے بچوں کو کیڈٹ کالج میں مفت داخلہ دیا جائے گا،بورڈنگ اور دیگر اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر صحافی شازیہ ذیشان کے والد اور ذیشان بخش کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں بزرگ شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
وزیراعلی پنجاب 

مزید :

صفحہ اول -