نادرا ملازمین 20سال سروس سٹر کچر سے محروم، سالہا سال پروموشن نہ مل سکی 

نادرا ملازمین 20سال سروس سٹر کچر سے محروم، سالہا سال پروموشن نہ مل سکی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(افضل افتخار) نادرا ملازمین عرصہ 20 سال سے بغیر سروس سٹرکچر کے رجسٹریشن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے،اور ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنیوالے ملازمین اب تک سروس سٹرکچر سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہ تمام ڈیپارٹمنٹ جو ڈیٹا رجسٹریشن کیساتھ منسلک ہیں انکے ملازمین کا سروس سٹرکچر موجود ہوتا ہے لیکن نادرا ڈیپارٹمنٹ عرصہ 20 سال سے بغیر سروس سٹرکچر کے رجسٹریشن کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ قانونی طور پر غلط  ہے۔اسکے علاوہ سروس سٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین سالوں سے پروموشن سے محروم ہیں۔اور من پسند ملازمین کو ترقی دینے سے سینئر ملازمین میں بے چینی اور شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے اگر ان کے سروس سٹرکچر سمیت تمام مطالبات جن میں ڈیلی ویجر اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور ملازمت سے نکالے گئے چھوٹے سکیل کے ملازمین کی بحالی نہ کی گئی تو ملاز مین سڑکوں پر احتجاج کرنے اور دفاتر کی تالا بندی کے آپشن پر غور کر سکتے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری موجود حکومت پر ہوگی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس حوالے سے کوئی موقف دینے سے گریز کیا، اس حوالے سے جب صحافی نے ان سے سوال کیا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے۔دوسری جانب نادرا ڈیپارٹمنٹ سے اس حوالے سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ ہائی لیول کی بات ہے اس بارے ہم کوئی معلومات نہیں دے سکتے،اس بارے ڈی جی نادرا ہی اپنا کوئی موقف دے سکتے ہیں۔
نادرا ملازمیں 

مزید :

صفحہ اول -