باجوڑ، افغان علاقے سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ، 2جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک، 4زخمی 

باجوڑ، افغان علاقے سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ، 2جوان شہید، جوابی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان وطن کی خاطر شہید ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بین الاقوامی بارڈر پر قائم پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ 28 سالہ شہید سپاہی جمال مردان جبکہ 21 سالہ شہید سپاہی ایاز چترال کے رہائشی تھے۔دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یوطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرحد پار سے دہشت گرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئیسپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کااظہار کیا۔وزیر داخلہ نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ادھر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے. یہاں سے جاری مذمتی بیان میں گورنر نے شہداء  کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کے واقعات تشویشناک ہیں۔
جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -