بلاول کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گر سیکھ چکے: فیاض الحسن 

بلاول کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گر سیکھ چکے: فیاض الحسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (آئی این پی) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا  ہے کہ بلاول بھٹو کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول بھٹو سردار عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلی کو مات دے دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دن میں تارے دیکھنے والے قائم علی شاہ عشروں سے سندھ کی وزارت اعلی پر براجمان ہیں، قائم علی شاہ کے سندھ اور آج عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کا بوجھ بانٹ رہا ہے جبکہ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سے چھین لی ہیں۔   فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب نے کورونا کو مات دے دی جبکہ سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتے دار وزیر ہر محاز پر فیل ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -