موجودہ نیب انتظامیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد، مانیٹرنگ سے ادارے کی ساکھ میں اضافہ ہوا: جاوید اقبال 

  موجودہ نیب انتظامیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد، مانیٹرنگ سے ادارے کی ساکھ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف ر پورٹر)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب  بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے علاوہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور باقاعدہ مانیٹرنگ سے نیب کی ساکھ اور تشخص میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو اپنے قیام سے اب تک 4لاکھ 96ہزار 460شکایات وصول ہوئی ہیں ان میں سے 4لاکھ 87ہزار 124شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ نیب نے 16ہزار 93شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی، 15ہزار 378شکایات کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔ نیب نے 10ہزار 241انکوائریوں کی منظوری دی جن میں سے 9ہزار 275انکوائریاں مکمل کی گئیں۔ نیب نے 4ہزار 654انویسٹی گیشنز کی منظوری دی جس میں سے 4ہزار 358مکمل کی گئیں۔ نیب نے اس عرصہ کے دوران  822ارب روپے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے۔ انہو ں  نے کہا کہ نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 3 ہزار 754بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں جن میں سے 2477ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالتوں نے سنائے ہیں، اس وقت مختلف احتساب عدالتوں میں 1273ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 1305ارب روپے بنتی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے علاوہ ان کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
 جاوید اقبال

مزید :

صفحہ اول -