پیپلز پارٹی کو سنٹر ل پنجاب کیلئے نئے جنرل سیکریٹری کی تلاش  

  پیپلز پارٹی کو سنٹر ل پنجاب کیلئے نئے جنرل سیکریٹری کی تلاش  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سینٹرل پنجاب میں پارٹی کا نیا صدر تو مل گیا ہے مگر سینٹر ل پنجاب کیلئے نئے جنرل سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری اطلاعات پنجاب کی تلا ش ابھی بھی جاری ہے اور جیسے ہی ان دونوں عہدوں پر بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے کسی بھی عہدیدار کا نام فائنل کر لیں گے تو پھر سینٹرل پنجاب کی نئی تنظیم کااعلان بھی ایک ساتھ ہی کردیا جائے گا یہ نئے دو عہدیدار فائنل نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین راجہ پرویز اشرف کا بھی باقاعدہ نوٹفکیشن جاری نہیں کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور صدر سینٹرل پنجاب منتخب کرکے انہیں اس عہدے کے لیئے کام کرنے کی بھی ہدائت کردی ہے راجہ پرویز اشرف کے نام کی منظوری خود پیپلز پارٹی کے سر براہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ دوسری جماعتوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ ہمارے پاس پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے طور پر وہ شخص کام کررہا ہے جوکہ پاکستان کا وزیر اعظم بھی منتخب ہو سکتا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب کا صدر،جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات اس قد آور شخص کو ہونا چاہئے جو ہر حال اور ہر قیمت پر الیکشن میں اپنی نشست نکالنے کی ہمت رکھتا ہو،پیپلز پارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ سینٹرل پنجاب سے اس وقت سید حسن مرتضی وہ واحد شخص ہیں جو کہ جنرل الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اس لیئے ان کا نام بھی جنرل سیکرٹری کے لیئے سر فہرست ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کے طور پر سابق صدر پیپلز پارتی پنجاب میاں قاسم ضیاء،سابق وزیر رانا فاروق سعید خاں اور آصف بشیر بھاگٹ کا بھی نام لیا جارہا ہے۔
پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب

مزید :

صفحہ اول -