ہماری اس ایشو پر اپنی ایک آزاد رائے اور ایک پارٹی پالیسی ہے
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ باوجود اس کے ہماری اس ایشو پر اپنی ایک آزاد رائے ہے اور اپنی ایک پالیسی بھی ہے مگر پھر بھی ہم پاکستان کے لیئے اور پاکستان کی ہی خاطر حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ایشو پر اپنی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیئے فوری طور پر اسمبلی کا ایک ان کیمرہ اجلاس بلائے افسوس کی بات ہے کہ جب دنیا بھر کے تمام ممالک افغانستان کے ایشو پر اپنی اپنی واضح حکمت عملی کااعلان بھی کر چکے ہیں تو ہماری حکومت ابھی بھی گو مگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
مولانا امجد علی خاں