چوہدری جعفراقبال گجر سے لیگی کارکنوں کی ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو

     چوہدری جعفراقبال گجر سے لیگی کارکنوں کی ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) سابق سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن رانا ضیا الدین آصف کی قیادت میں مسلم لیگی ور کرز نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر رہنما و سابق(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال گجر سے جعفرآباد میں پبلک سیکٹریٹ میں ملاقات کی ملاقات میں مسلم لیگی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال گجر نے کہا کہ قوم آج بھی 65 کے جذبے سے بھرپور ہے اب دشمن کبھی آنکھ اٹھا کر پاک سرزمین کی طرف نہیں دیکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کو پاکستان کی سرحدوں پر بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا۔بین الا قوامی ضابطوں کو روند کر لاہور اور سیالکوٹ کی سرحدوں پر بزدلانہ حملہ کرتے وقت بھارت یہ بھول گیا تھا کہ سوئے ہوئے شیر کو جگانے کا انجام کیا ہوتا ہے۔پاکستان کے عوام جن کے دلوں میں لا الہ الا للہ کی صدائیں گونج رہی ہیں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
جعفر اقبال