ملتان: نوجوا ن قتل، شادی کی تقریب میں فائرنگ، بچہ جاں بحق، خاتون حادثہ کی نذر
ملتان،بور ے والا،گگو منڈی،مظفرگڑھ (وقائع نگار،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلزیب کالونی میں باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس نے لاش تحویل میں کے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کردی ہے.ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رے جارہے ہیں۔تفصیل کے مطابق اسلم کالونی گلی نمبر4 کا رہائشی اظہر مسیح جو واپڈا (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
ہسپتال ملتان میں ملازم ہے اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلا گلزیب کالونی کے قریب اسے لیاقت مسیح نے اپنے بیٹوں راجہ مسیح اور شان مسیح کے ہمراہ روکا اس سے تلخ کلامی کی اور چھریوں کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے نے راجہ مسیح کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باپ اور ایک بیٹے کی گرفتاری کے لئے چھاپے جا ری ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین جو آپس میں رشتے دار ہیں کے مابین چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا جس پر گزشتہ روز انہوں نے قتل کیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔نیو جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار خاتون اچانک سڑک پر گر گئی جس کو عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گئی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ جس میں ایک خاتون زخمی ہے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ایمبولینس روانہ کر دی۔ جیسے ہی سٹاف آن لوکیشن ہوا تو انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون اچانک موٹر سایکل سے گرنے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگئی تھی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ 50 سالہ خاتون کی شناخت مسما میراں بی بی زوجہ ابوبکر سکنہ چک نمبر 256 گلاب مائینر اڈا بلوچ آباد کوٹ ادو ہوئی، ریسکیو سٹاف نے ڈیڈباڈی کو ریسکیو شیٹ سے ڈھانپ کر ہسپتال منتقل کردیا۔ نواحی گاؤں 415۔ای بی میں عبدالروف قوم سیال کی شادی کی تقریب میں فائرنگ ہو رہے تھی فائرنگ کی زد میں آ گیا اور گولی لگنے سے امیر حمزہ عمر نو سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گا تھانہ شیخ فاضل پولیس مصروف تفتیش ہے۔
قتل