کوٹ ادو، ڈاکو گن پوائنٹ پر دکاندارسے8لاکھ چھین کرفرار

    کوٹ ادو، ڈاکو گن پوائنٹ پر دکاندارسے8لاکھ چھین کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو شہر کے گنجان آباد علاقے میں مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو گن پوائنٹ پر دکاندار سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،اتفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر کے وارڈ نمبر 14اے کے46سالہ الیاس احمدولد محمد بخش چانڈیہ جس نے شہر کے گنجان آباد علاقے منڈی مویشی روڈ پر راول ایزی پیسہ اور کریانہ سٹور کے نام سے دکان بنا رکھی ھے گزشتہ شب ساڑھے 10بجے دکان بند کر کے اپنے 14سالہ بیٹے راحیل اور 8سالہ بیٹے راول کے ھمراہ دکان  کی سیل مبلغ 8لاکھ روپے ایک چھوٹے بیگ میں ڈال کر جوکہ 8سالہ راول نے پکڑ رکھا (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
تھا موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ بستی منڈی مویشی کی سفیدے والی گلی میں ظفر بھٹہ کے مکان کے قریب عقب سے آنے والی سیاہ رنگ کی 125ہنڈا موٹر سائیکل جس پر 2نامعلوم افراد سوار تھے  نے آگے آکر روک لیا،اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 8سالہ راول کے ھاتھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی کوٹ پولیس نے متاثرہ الیاس احمد کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈاکو