فورٹ منرو میں فری آئی کیمپ پہلے روز 128مریضوں کی سرجری
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پاکستان فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فورٹ منرو میں فری آئی سرجری کیمپ کے پہلے روز 128 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔سکریٹری شاہین فاؤنڈیشن ائیر کمو(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
ڈور خلیل الرحمٰن شیرانی نے بتایا کہ 28 اگست کو تحصیل صدر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں 566 مریضوں کو ادویات،401 کو عینکیں مفت دی گئیں۔48 مریضوں کو مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔خلیل الرحمن شیرانی نے مزید بتایا کہ 143 مریضوں کو کیٹراکیٹ سرجری کیلئے منتخب کیا گیا۔سکول میں 470 بچوں کی سکریننگ کی گئی۔پہلے روز او پی ڈی میں 234 خواتین سمیت مجموعی طور پر 716 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔خلیل الرحمن شیرانی نے مزید بتایا کہ ملک میں نام رکھنے والے الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد کی ہائی پروفیشنل 29 رکنی ٹیم 31 اگست تک مریضوں کا معائنہ اور علاج معالجہ کرے گی۔
سرجری