افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ملک میں اتحاد و یکجہتی ضروری: چودھری سرور

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ملک میں اتحاد و یکجہتی ضروری: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی کسی بھی فیصلہ کن احتجاجی تحر یک سے حکومت کہیں جانیوالی نہیں اپوزیشن کو ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے'افغانستان اور خطے کی موجودہ صورتحال میں ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر نیوالے ملک اور قوم کے خیر خواہ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
 نہیں ہوسکتے 'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم ملک کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے نیک نیتی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امن اور انسانیت کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے بے گناہ اور معصوم کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو چاہیے وہ کشمیر پر ہونیوالے بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں اور کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلا کر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔  وہ گور نر ہاؤس لاہو ر میں صوبائی وزیر قانون وپار لیمانی امور راجہ محمد بشارت اور مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کی پہلے دن سے واضح پالیسی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو سمت میں آگے بڑھ رہا ہے بزنس انڈیکس میں 108 فیصد اضافہ ریکارڈ ہواہے۔یقینی بنایا جائے گا کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ملکی تاریخ میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں ملک درست چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے بھی درجن سے زائد بار حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحر یک چلانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور احتجاج بھی کر چکے ہیں مگر تحر یک انصاف کی حکومت آج بھی قائم ہے اور عوام بھی حکومت کے بیا نیہ کیساتھ کھڑے ہیں۔
چوہدری سرور