خدمت آپکی دہلیز پر،رحیم یارخان میں تیسرامرحلہ شروع، افسر متحرک 

     خدمت آپکی دہلیز پر،رحیم یارخان میں تیسرامرحلہ شروع، افسر متحرک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
ہدایات پر شروع کیے گئے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور عوامی خدمت پر مامور اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے اہداف کے حصول کے بعد اس پروگرام کے کامیاب نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے جاری رکھا گیا ہے عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی اور اس سسٹم کے تحت اپنی شکایات کے حل کے لئے متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پہلے دو مرحلوں کی کامیابی کے بعد پنجاب میں خدمت آپکی دہلیز پرپروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو چھ ہفتوں پرمحیط ہو گا تیسرا مرحلہ 30اگست تا 10 اکتوبر جاری رہے گا، شیڈول کے مطابق 30 اگست تا 5 ستمبر ہفتہ صفائی،6تا12 ستمبرہفتہ نکاسی آب منایا جائے گا۔13تا19ستمبر ہفتہ برائے صفائی و نکاسی آب،20تا 26ستمبر ہفتہ برائے شہری تزئین و آرائش منایا جائے گا۔27ستمبر تا3اکتوبرہفتہ برائے روڈ سیفٹی، 4تا10اکتوبرہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام میں کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی گئی ہے اورصوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات ہیں کہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام افسران شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ہم نے ضلع رحیم یار خان کو خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں صوبہ کے پہلے پانچ اضلاع کی فہرست میں شامل کرنا ہے لہذا تمام افسران دلجمعی کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس پروگرام کے تمام اہداف حاصل کرنے کے لئے سخت محنت و لگن سے فرائض سر انجام دیں۔
تیسرا مرحلہ