ملتان:مذاکرات ناکام،ہڑتال کاپانچواں روز،میپکوسسٹم جام
ملتان (نیوز رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی ہڑتال آج پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ یونین اور میپکو انتظامیہ کے مابین ہونیوالے مذاکرات میں واضح اقدامات کا عندیہ دینے کے فقدان سے ناکام ہوکر رہ گئے ہیں،اس کشیدہ صورتحال کے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
باعث مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان بھی ملتان پہنچ گئے۔ قبل ازیں واپڈا کی نجکاری کیخلاف ہائیڈرو یونین کی جانب سے جمعرات سے جاری کام چھوڑ ہڑتال و دھرنا کے باعث میپکو کا سسٹم جام ہوکر رہ گیا۔ زونل سطح پر جاری اس احتجاج میں جنوبی پنجاب بھر سے ہائیڈرویونین کے زونل ڈویژنل سب ڈویژنل عہدیداران اور ورکرز متحد و منظم ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں صف بستہ نظر آرہے ہیں مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کی ملتان آمد سے احتجاج کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ آج مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کی قیادت میں ہونیوالے احتجاج و دھرنے کے بعد واضح ہوگا۔
ہڑتال