ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں 

      ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں  شہری لاکھوں رو پے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں  نا معلوم افراد  احسان کی دکان سے 71(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 ہزار مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔دہلی گیٹ سے عابد کا موبائل فون  جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقہ سے نامعلوم شخص نے  اختر کا قیمتی  مو بائل فون چوری کر لیا۔سعد نے  پولیس تھانہ کینٹ کو دی درخواست میں الزام عائد کیا  کہ اعظم اور جہانگیر وغیرہ نشتر کے گیٹ نمبر  3 سے 4 لاکھ مالیت کی پی ٹی سی ایل کی تار چوری کر کے لے گئے۔نواب  پور روڈ محلہ رحمانیہ میں نامعلوم  مسلح افراد  قاسم کے گھر داخل ہو ئے اور  2 تولہ سونا  موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔محلہ چوڑی گڑھ میں نامعلوم افراد نے  کلیم کے اہل خانہ سے نقدی اور زیوارات چھین  لئے۔
وارداتیں