نومولودبچی برآمد، حالت بہتر،گودلینے کیلئے لوگوں کی لائنیں 

   نومولودبچی برآمد، حالت بہتر،گودلینے کیلئے لوگوں کی لائنیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈہرکی (نامہ نگار) جونگ کالونی ڈہرکی میں گندے پانی کے تالاب سے نومولود بچی زندہ حالت میں ملی علاقہ مکینوں نے مصصوم بچی کو سول ہسپتال منتقل کردیا بچی کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے نومولود بچی کو گود لینے کے لیے لوگوں نے  اپنی زیر نگرانی میں پرورش کا ذمہ اٹھا لیا ڈہرکی کی جونگ کالونی میں گندگے پانی کے تالاب سے نومولود بچی زندہ حالت میں ملی جسکو علاقہ مکینوں نے بروقت سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پر(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 نومولود بچی کی حالت میں مکمل بہتری آنے لگی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق جونگ کالونی میں گذشتہ چھ ماہ میں یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے اس سلسلہ میں جونگ کالونی ڈہرکی کے رہاشی عبدالغنی بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں صبح کو صفای کرنے والے عملہ نے بتایا کہ ایک نومولود بچہ گٹر کے تالاب میں پڑا ہے جسے ہم نے بروقت سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پر بچی کو ابتدای ٹریٹمنٹ دی گی س کے بعد اسکی حالت میں بہتری آنے لگی ہے انہوں نے کہا کہ اس نومولود بچی کو ہم اپنی نگرانی میں بہترین پرورش دیتے ہوے اس معصوم بچی کو  والدین کے تمام حقوق دیں گے۔
نومولود بچی