گھر میں جھگڑا، ڈانٹ ڈپٹ پر نوجوان سمیت دو افراد کی خود کشی

  گھر میں جھگڑا، ڈانٹ ڈپٹ پر نوجوان سمیت دو افراد کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گھریلو ناچاقی اور آوارہ گردی سے منع کرنے سے دلبرداشتہ18سالہ نوجوان سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی، جبکہ کالاپتھر پی کر اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق رکن پورکے رہائشی 18 سالہ منیراحمد اور گوٹھ کالو خان گھوٹکی(سندھ) کی رہائشی20سالہ مور زادی کواقدام خودکشی کرنے پر ورثانے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ منیر(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
احمد نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر جبکہ 20سالہ مورزادی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا دونوں طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے،اسی طرح چک225/1L کی رہائشی25سالہ راحیلہ بی بی نے بھی گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر مشروب میں ملا کر پی لی جسے حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اقدام خودکشی کرنے پر 25سالہ راحیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
خودکشی