بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب انتہائی اہم، کارکن پر جوش ہیں، شاہ محمد چنڑ
بہاول پور(بیورورپورٹ،نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ 2 ستمبر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کے حوالے پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران بڑے پرجوش ہیں اور پیپلزپارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود،سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوارڈینیٹر و ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین،سیکرٹری اطلاعات نوابزادہ افتخار احمد خان ایم این اے اور جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ کی زیر قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ملتان پہنچنے پر والہانہ استقبال کی تیاریاں زور شور سے جاری و ساری ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب سے پیپلزہارٹی کے ہر سطح کے پارٹی عہدیداران و کارکنان میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے پارٹی چیئرمین سے ملنے کے لیے بڑے پرجوش و متحرک ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا متوقع دورہ جنوبی پنجاب خطے کی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گا اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انشائاللہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سے شاندار کامیابی حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور دوسری پارٹیوں کے بڑے سے بڑے برج گرائے گی۔
بلاول بھٹو