ملتان، چیمبرآف کامرس میں ڈن براڈ سٹریٹ آگاہی سیشن
ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ڈن براڈ سٹریٹ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں میران رحمن نے بزریعہ ملٹی میڈیا شرکا کو ڈن براڈ سٹریٹ ڈیٹا (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
یونیورسل نمبرنگ سسٹم کے بارے میں تفصیلی آگہی دی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیزڈیٹا شیئرنگ کے بغیر اب دنیا سے کاروبار ممکن نہیں اس کے لیے پاکستانی کمپنیوں کے لیے ڈیٹا بیس منیجمنٹ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی سے مل کر پاکستان میں ڈیٹا یونیورسل نمبرنگ سسٹم کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ ملکی اکانومی اور کمپنیزمعاشی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو سکیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی ڈیڈھ لاکھ کمپنیاں ڈن براڈ سٹریٹ نمبر لے چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈن رجسٹریشن سے کمپنی گلوبل اسٹینڈر پر آرگنائز ہو جاتی ہے اب ڈیٹا شیئرنگ کے بغیر دنیا بھر کی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار ناممکن ہے جس کا مقصد تھرڈ پارٹی سے کسی بھی کمپنی کا ڈیٹا چیک کرااس سے کاروبار کر سکے بنگلہ دیش نے بھی اسے اپنایا اور جی ایس پی اسٹیٹس کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیاں اس جانب آئیں دنیا بھر کی 420ملین کمپنیوں کا ڈیٹا اس نیٹ ورک میں شامل ہے اور دنیا کی 500کمپنیاں اسے سیلز اور مارکیٹنگ کے لیے استعمال کررہی ہیں دنیا بھر میں چند لمحات میں کمپنی سی ای اوز،کمپنیوں کے نام،فون نمبرز اور دیگر ضروری سگمنٹ تبدیل ہوتے ہیں ملتان کی بھی بیشتر کمپنیاں اس میں شامل ہو چکی ہیں آگاہی سیشن سے نائب صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں شفیع انیس شیخ نے کہا کہ کمپنیز کو ڈن براڈ سٹریٹ سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ڈیٹا شیئرنگ کی بین الاقوامی چین میں شامل ہو کر ملکی اور کمپنی کی معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ملتان ایوان تجارت و صنعت اس سلسلہ میں اپنی اصولی زمہ داریاں ادا کررہا ہے آگاہی سیشن سے عمیر آفتاب نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق صدر ایوان خواجہ محمد عثمان،ارکان مجلس عاملہ اورنگزیب عالمگیر،خواجہ سہیل طفیل،اظہر بلوچ اور سیکرٹری محمد شفیق ودیگر نے شرکت کی۔
کامرس