کوٹ ادو، صحت انصاف کارڈ پر مفت آپریشن کی سہولت ختم، مریض واپس
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں عرصہ ڈیڑھ ماہ سے صحت انصاف کارڈ پر آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولت بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے آپریشن کرانے والے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
غریب نادار ومسحق مریض شدید پریشانی سے دو چار ھوگئے ھیں صحت انصاف کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن کرانے مریض کوٹ ادو میں سہولت بند ھونے کے باعث مظفر گڑھ اور ملتان کے ہسپتال جاتے ھیں تو انھیں جواب دیا جاتا ہے کہ آپ ھمارے پینل پر نہیں ھیں آپ اپنے صحت کارڈ کے پینل پر موجود کوٹ ادو ہسپتال جائیں جس پر وہ مایوس واپس لوٹ آتے ہیں لیکن کوٹ ادو ہسپتال میں جواب دیا جاتا ہے کہ آنکھوں کے آپریشن کی سہولت بند کردی گئی ہے آنکھوں کے آپریشن کرانے والے غریب مریض مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ھیں اور شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں، آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولت سے محروم ہو نے پر وہ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں، گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے کوٹ ادو کے ایک سو سے زائد مریض صحت انصاف کارڈ کے پینل پر مفت آنکھوں کے آپریشن کے منتظر ہیں کوٹ ادو کے عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کوٹ ادو میں صحت انصاف کارڈ پر آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔
انصاف کارڈ