فنڈزمختص،حکومت کا پسماندہ علاقوں پرفوکس،جہانزیب کھچی
وہاڑی،میلسی(بیورورپورٹ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ملک سے لوٹ مار کے کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے قوم کی دولت لوٹنے والے بڑے سرمایہ داروں، صنعتکاروں، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا بلا امتیاز احتساب یقینی بنایا اور ان سے قوم کی اربوں روپے کی رقوم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائیں وزیر اعظم عمران خان نے دن رات ایک کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا اور دیوالیہ ہونے والے ملک کو اپنے پاؤں پر لا کھڑا کیا انشاء اللہ آئندہ دو سالوں کے دوران ملک میں خوشحالی کا دور دورہ (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے کیئے گئے سروے میں این این اے اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی، ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی، محمد عالمگیر خان کھچی اور امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی علی رضاخان کھچی نے دوران گفتگو کیا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، یو سی چیئرمین میاں محمد عاصم ارائیں، میاں وجاہت احمد ارائیں، میاں محمد اعظم ارائیں، حیدر خان اور محمد انور بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جراتمندانہ خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان اقوام عالم میں مزید باوقار ملک بن کر ابھرا ہے اور آج دنیا کی تمام تر توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہو چکی ہے یو سی چیئرمین مبشر حسن خان سگو، چوہدری ریاض احمد گھلوی، محمد عمران خان کھچی، محمد شاہد خان کھچی اور قاضی غوث اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار کسانوں کو مڈل مین سے نجات دلاتے ہوئے اجناس کے درست ریٹ دلوائے اور کسان کارڈ کا اجراء کیا وسیم احمد شیخ، سید شیراز حسین کاظمی، چوہدری رضوان حنیف، چوہدری محمد اشفاق، حافظ ممتاز احمد راں، اللہ بخش خان کھچی، حافظ محمد اصغر اور محبوب احمد لکھیسر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم دیا گیا ہے جبکہ کے پی کے اور پنجاب میں ہر شخص کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کے اہم اور تاریخی کارنامے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی اور ہماری مشترکہ جدوجہد سے علاقے کی تاریخ میں سب سے بڑا ساڑھے 3ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو چکا ہے جس سے این اے 165ا ور دونوں صوبائی حلقوں میں 242کلو میٹر طویل پختہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جس میں میلسی شہر کے لیئے 50کروڑ روپے کے کارپٹ روڈز کے منصوبے بھی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماء محمد قاسم سہیل جٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں عسکری پارک میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3ارب روپے کی خطیر لاگت سے سڑکوں کی منصوبوں کے ٹینڈر منظور ہو چکے ہیں اور جلد ہی ان ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی گرانٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے منظور ہوئی کیونکہ ان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز تحریک انصاف کی حکومت میں منظور کیئے جا رہے ہیں جس سے انشاء اللہ علاقے کی تمام محرومیاں دور ہوں گی اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، انوار احمد خان بامے زئی، جہانزیب خان بامے زئی،سید افتخار حسین شاہ نقوی، سید صداقت حسین نقوی، میاں محمد شہزاد ارائیں سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جو سیاستدان ایک صوبہ نہیں چلا سکا وہ ملک کا وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اس وقت پورے پاکستان میں چاروں صوبوں میں ہر لحاظ سے بدترین کارکردگی ان کے صوبہ سندھ کی ہے کورونا میں سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں یہاں کے مکینوں کو پینے کیلئے پانی نہیں سفر کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ نہیں سڑکیں،سیوریج سسٹم بھی نہیں ہیں اور سب سے زیادہ برے حالات وزیراعظم پننے کا خواب دیکھنے والے کے اپنے شہر لاڑکانہ پورے پاکستان میں بچوں کی اموات کی سب سے زیادہ شرح تھرپارکر کی ہے سندھ کے حکمران وفاق پر پانی نہ دینے کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں یہاں کے وڈیرے ان کے آشیر باد سے غریب کسانوں کا چھین کر ان کی زمینیں بنجر بنارہے ہیں ان کی وجہ سے کئی خاندان سندھ چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
جہانزیب کھچی