رحیم یارخان، مختلف منصوبوں پر 24ارب خرچ کرنیکا فیصلہ
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) مخدوم خسروبختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے 24 ارب روپے سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ دیئے ہیں جو ایک سال میں مکمل ہوں گے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کی جانب سے ضلع رحیم یار خان کو دیئے جانے والے 24 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ لینے اور جلد تکمیل کے لیے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار رئیس محبوب احمد اور چیف کوارڈینیٹر مخدوم خسروبختیار سردار احمد خان کے ہمراہ تحصیل خانپور اور تحصیل لیاقت پور کا دورہ کیا اس (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
دورہ کے دوران مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی اور ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد مکمل کرانے کی یقین داہانی کرائی اس موقع پر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار رئیس محبوب احمد کا کہنا تھا کہ ضلع رحیم یار خان میں مخدوم خسروبختیار نے 24 ارب روپے کے مثالی منصوبہ جات دیئے ہیں جس میں شیخ زید ہسپتال فیز ٹو ہے جس کی لاگت 2 ارب 81 کروڑ روپے ہے دوسرا بڑا ہسپتال حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل ہسپتال رحیم یار خان سٹی میں بنایا جائے گا جس کی لاگت 6 ارب 81 کروڑ روپے ہے شیخ خلیفہ بریج کے لیے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں ضلع بھر میں 9 کالجز، بنائے جائیں گے جس میں بوائز کالج مٹھار، بوائز کالج نواں کوٹ، گرلز کالج نلہ مسوانی، بوائز کالج سردار گڑھ، بوائز کالج آباد پور، بوائز کالج ترنڈہ سوائے خان شامل ہیں 88 کروڑ روپے کی لاگت سے تھلی چوک سے محمد پور انٹرچینج تک دوروایہ سڑک بنائی جائے گی خانپور میں مرکزی رہنما رئیس محبوب نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں شفیع محمد، لیاقت پور میں ممبر صوبائی اسمبلی عامر نواز چانڈیہ اور سابق ممبر صوبائی چوہدری محمود احمد سے ملاقات کی۔
رئیس محبوب