ملتان میں فائرنگ کے5واقعات دوافرادزخمی،نشترمنتقل،خاتون پرتشدد
ملتان(وقائع نگار)فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے کا روائی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
شروع کر دی ہے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ گلی نمبر 5 میں یاسراور عامر نے فائرنگ کرکے شمیم کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق شمیم کو شک تھاکہ دونوں نے اسکے بھتیجے سے چھیڑ چھاڑ کی ہے ان سے بات کرنے گیا تو دونوں نے فائرنگ کر دی جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر وسیم نے دانش کی ٹانگ میں گولی مار دی۔دونوں کو نشتر منتقل کردیا۔پولیس قطب پور کے مطابق چار نامعلوم مسلح افراد وزیر بی بی کے گھر داخل ہوئے اسے لکڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔ملزمان فرار ہو گئے،سبزی منڈی کے قریب احمد نامی شخص جو منڈی میں آلو پیاز فروخت کرتا ہے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ رحمان پورہ کے قریب چار نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
فائرنگ