معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ تین افرادزخمی، کارروائی شروع

معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ تین افرادزخمی، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی (نامہ نگار)معمولی تو تکار پر تین نامزد سمیت بارہ مسلح افراد نے  دو ذاتی ملازمین اور مالک کو اندھا دھند فائر نگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ صدر میلسی کی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
حدودچاہ کوڑاں والا لنگاہ میں اتوار کو پونے گیارہ بجے مبینہ طور پر شفقت چوہان وغیرہ ملزمان اورمحمد افضل کیمابین  بکریوں کو رستے سے ہٹانے پر تو تکار اور گالم گلوچ ہوء عبدالجبار لنگا ہ کے آنے پر دونوں خاموش کرا دیے گئے۔تاہم گیارہ بجے دن شفقت۔صداقت شریف چوہان 9 دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس رنجش پر  کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار  آتشیں اسلحے سے لیس ہو کر آئے اور آتے ہی تو تکار کا بدلہ لینے  کے لیے پہلے عبدالجبار کے ملازمین۔محمد افضل ولد محمد اصغر اور محمد امجد پر اند ھا دھند فائر نگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے عبدالجبار لنگاہ کے روکنے پر حملہ آور اس کے گھر گھس گئے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور اسے بھی فائر نگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق افضل اور شفقت کے مابین ایک پلاٹ کی ملکیت کی رنجش بھی چل رہی تھی۔صدر پولیس میلسی نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے ایمر جنسی وارڈ میں داخل کرایا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر محمد افضل کو نشتر ہسپتال ملتان جبکہ محمد امجد کو بہاول وکٹور یہ ہسپتال ریفر کردیاگیا  اورپولیس نے  افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
فائرنگ