پاکستان کی وبا کیخلاف کاوشیں قابل ستائش، ریڈ لسٹ سے نہیں نکال سکتے،برطانوی وزیرصحت
لندن(این این آئی) برطانیہ کی جانب سے اپ ڈیٹ ٹریول لسٹ میں پاکستان کے بدستور ریڈلسٹ میں ہونے کے پیچھے چھپی وجوہات منظر عام آگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برٹش ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کی جانب سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات منظر عام پرا ٓگئیں،یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط میں لارڈ بیتھنل کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں کورونا کا پھیلا ؤرپورٹ ہونے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں ٹیسٹنگ اور سیکوئنسنگ ریٹ کی شرح کافی کم ہے۔ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کے مطابق پاکستان میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان کو جینومک اسکریننگ کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کیا جائیگا۔لارڈ بیتھنل نے اپنے خط میں مزید لکھا ٹریول لسٹ سے متعلق فیصلہ جوائنٹ بائیو سکیورٹی سینٹر کرتا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وبا کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہیں اور مل کر کام کرتے رہیں گے۔
برطانیہ