جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، 5سالہ بچی نالے میں بہہ گئی، ڈسڑکٹ ہسپتالوں راولپنڈی کرسچن کالونی مکمل زیر آب

  جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، 5سالہ بچی نالے میں بہہ گئی، ڈسڑکٹ ہسپتالوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی درھم برہم ہوگیا،نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیاجس کے باعث درجنوں گھر متاثر ہوئے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالتے رہے،کرسچن کالونی مکمل طور پر زیر آب آگئی،ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں پانی وارڈز میں داخل ہوگیا،حبیب کالونی میں پانچ سالہ بچی برساتی نالہ میں ڈوب گئی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا، شمالی علاقوں میں شدید بارش کے بعد تربیلا ڈیم بھرنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، اسلام آباد میں سی ڈی اے کا عملہ بھی متحرک رہا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑاں شہر راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں گھر متاثر ہوئے اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا،راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 80 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی کام کا پول کھل گیا،لیکج کے باعث بارش کا پانی وارڈز میں داخل ہو گیا،مریض بھی پریشانی میں مبتلا رہے،حبیب کالونی میں پانچ سالہ بچی برساتی نالہ میں ڈوب گئی۔ایم ڈی واسا راجا شوکت کے مطابق اسلام اباد میں بارش کم ہونے سے نالہ لئی کی سطح 10 فٹ سے زیادہ بلند نہیں ہوئی، اسلام آباد کے مقابلے میں راولپنڈی بارش زیادہ ہوئی اور محکمہ موسمیات کے  مطابق 111 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تاہم واسا کی ٹیمیں نشیبی مقامات سے پانی نکالتی رہیں۔
بارش،تباہی

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ کر تے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل رکھیں اور امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی نکالنے کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
بزدار ان ایکشن 

مزید :

صفحہ اول -