حکومت گرانے کی اپوزیشن کی تمام سازشیں اور امیدیں دم توڑ دچکیں: فردوس عاشق اعوان 

حکومت گرانے کی اپوزیشن کی تمام سازشیں اور امیدیں دم توڑ دچکیں: فردوس عاشق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سیالکوٹ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غیرجمہوری انداز،حربوں اور ہتھکنڈوں سے حکومت گرانے کی اپوزیشن کی تمام سازشیں اور امیدیں دم توڑ چکی ہیں،میڈیا کی سکرینوں پر زندہ رہنے کیلئے اپوزیشن ہاتھ پاؤں ماررہی ہے،حکومت کو اپوزیشن کی جلسیوں،اجتماع یا پروگرام سے کوئی سروکارنہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغانستان اورخطے کی نازک اورانتشار کی صورتحال میں ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ ملکی استحکام اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے۔ یکجا قوم ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت اورخطے کی بدلتی صورتحال کامقابلہ کرسکتی ہے۔انتشار  اور عدم استحکام کی سیاست کرنے والے عناصر اور قوتیں ملک سے مخلص اورخیرخواہ نہیں۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ آخر -