بیت المال یتیم اور بے سہارا بچوں کی بھرپور مدد کررہا ہے، حنید لاکھانی

بیت المال یتیم اور بے سہارا بچوں کی بھرپور مدد کررہا ہے، حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ بیت المال سندھ و رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ بیت المال یتیم، مسکین اور بے سہارا لوگوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے، بیت المال کے ذریعے مستحقین میں امداد شفاف اور میرٹ پر دی جارہی ہے کوئی بھی شخص جہیز یا علاج معالجے کے لیئے بیت المال کے قریبی دفتر میں درخواست دیکر امدادسے مستفید ہوسکتا ہے، علاج معالجے کے ساتھ بیت المال کا مقصد لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا بھی ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ بیت المال ان غریبوں کی مدد کررہا ہے جو دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے تنگ ہیں، یتیم بچے، بیوہ عورتیں، بے سہارا بزرگ اور ایسے لوگ جو اپنی بیماری کا علاج نہیں کروا سکتے ان کے لیئے بیت المال سندھ میں بہت سارے منصوبے ہیں جن سے وہ لوگ ا پنے مسائل حل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم نے اقتدار سنبھالا ہے ان کا یہ ویژن ہے کہ لوگوں کے لیئے پناہ گاہیں ہوں  وہ غریب لوگ جو مختلف شہروں سے علاج معالجے کے لیئے آتے ہیں اور ہسپتالوں کے باہر فٹ پاتھوں پر سو رہے ہوتے ہیں ان کے لیئے پناہ گا بنائی گئی ہے، اس کے علاوہ سندھ میں آٹھ یتیم خانے بنائے ہوئے ہیں جن کو بیت المال سندھ سنبھالتا ہے اور یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیئے پناہ گا ہ ہے، ان بچوں کے سکول کا خرچہ، کھانا پینا اور رہائش سمیت دیگر اخراجات بیت المال سندھ برداشت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی غریب کی بہتری اور خوشحالی کے لیئے کام کررہی ہے چاہتی ہے کہ ملک سے غربت کاخاتمہ ہو بیروزگار ی ختم ہو، غریبوں کے بچے بہتر تعلیم حاصل کریں اور معاشرے میں عزت و احترام کے ساتھ جی سکیں، وفاقی حکومت ملک سے غربت اور بیروزگار ی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیئے اقدامات کررہی ہے جس کے لیئے پاکستان بیت المال بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے۔  

مزید :

صفحہ آخر -