سکھر، پولیس کی سرپرستی،شہر آکڑا پرچی،جواء کا گڑ بن گیا
سکھر(این این آئی) پولیس کی سرپرستی میں سکھر شہر آکڑا پرچی،جواء کا گڑ بن گیا، سماجی برائیوں میں اضافے پر شہریوں حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے دعوؤں کے باوجود سندھ کا تسرا بڑا سکھر شہر پولیس کی سرپرستی میں آکڑا پرچی و جوئے کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر، تانگہ اسٹینڈ، افغان پلازہ، ڈھک روڈ، جناح چوک، نیم کی چاڑی، شمس آباد، واری تڑ، ورکشاپ روڈ، نیو پنڈ، تانگہ اسٹینڈ، پرانہ سکھر، مائکرو کالونی و دیگر علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں آکڑا،پرچی، جوئے،رتمو گیمز،تھائی فارکاسٹ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے جہاں پندرہ روز، روزانہ،گھنٹوں کے حساب سے پرچیاں کاٹ کر کے شہریوں کو دوگنی رقم کا لالچ دیکر انہیں کنگال کیا جارہا ہے۔سکھر میں سماجی برائیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر سکھر کے سماجی رہنماؤں و شہری تنظیموں کے رہنماؤں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیان کی جارہی ہے اگر فوری طور پر اس گھناؤنے کاروبار کی روک تھام کیلئے موئثر اقدام نہیں کئے تو شہر سکھر آکڑا پرچی جوئے کا گڑھ بن جائیگا اور سماجی برائیوں میں اضافہ ہو جائیگا۔