جاپان میں موڈرنا ویکسین سے2افراد ہلاک، ویکسی نیشن کا عمل معطل کردیاگیا

جاپان میں موڈرنا ویکسین سے2افراد ہلاک، ویکسی نیشن کا عمل معطل کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فضائیہ نے روس سے ہنگامی بنیادوں پر70ہزار103 AK- ایسالٹ رائفلیں حاصل کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاکہ موجودہ انساس رائفل کی جگہ جدید روسی ساختہ رائفل کو متعارف کرایا جائے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ایئر فورس کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئی103-AK رائفلوں کی ضرورت ہے جو اگلے چند مہینوں میں مہیا ہونے کی توقع ہے۔ اس اضافے سے عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے میں اس کے استعداد کار کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔روس سے ہنگامی بنیادوں پر 70ہزار 103 AK- ایسالٹ رائفلیں خریدنے کیلئے گزشتہ ہفتے تقریبا 300 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔سرکاری حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ رائفل پہلے جموں و کشمیر جیسے جنگ زدہ علاقوں اور حساس فضائی اڈوں پر تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائے گی۔ ضرورت کی باقی رائفلیں بھارت اور روس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر دستخط کے بعدمہیا کی جائیں گی جس کے تحت ایک نئی جدید رائفل203 - AK بھارت میں مشترکہ طورپر تیا رکی جائے گی۔203 - AKایسالٹ رائفلوں کے معاہدے پر فوج کام کررہی ہے جس کو اپنے فوجیوں کا فائر پاور بڑھانے کیلئے ساڑھے6 لاکھ جدیدرائفلوں کی ضرورت ہے۔ 
رائفل

مزید :

صفحہ اول -