سپریم کورٹ کا احاطہ عدالت میں نجی کمپنی کے مالک کی گرفتا ر ی کا نوٹس، نیب سے وضاحت طلب کرلی

سپریم کورٹ کا احاطہ عدالت میں نجی کمپنی کے مالک کی گرفتا ر ی کا نوٹس، نیب سے ...
سپریم کورٹ کا احاطہ عدالت میں نجی کمپنی کے مالک کی گرفتا ر ی کا نوٹس، نیب سے وضاحت طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتا ر ی کے لئے پیش ہونے والے نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو احاطہ عدالت میں گرفتار کرنے کا نوٹس لے لیا۔ عدالت عظمیٰ نے گرفتاری پر نیب سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ملزم کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
نجی ٹی وی سمانیوزکے مطابق نیب راولپنڈی نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس میں ملوث نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا جس پر قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ضمانت کے لیے سپریم کورٹ آیا تھا،احتساب بیورو وضاحت کرے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے احاطہ عدالت میں دراندازی کیوں کی گئی؟۔ 
ملزم سیف الرحمان کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میر ا موکل ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے عدالت سرنڈر کرنے آرہا تھا اور اس دوران نیب کی گاڑی نے میرے معاون وکیل کی گاڑی کو ہٹ کیاجس کے بعد نیب حکام احاطہ عدالت سے میرے موکل کو گرفتار کرکے لے گئے۔
دوسر ی جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سیف الرحمان کو نیب ٹیم تین روز سے تلاش کررہی تھی،سیف الرحمان جمعہ کو ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے تھے اور انہیں آج سپریم کورٹ پہنچنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا،نیب ٹیم اطلاع ملنے پر سپر یم کورٹ کے احاطے کے باہر پہلے سے موجو د تھی۔
نیب حکام کے مطابق سیف الرحمان کے خلاف عوام سے اربوں کے فراڈ کا الزام ہے، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔