محکمہ تعلیم سند ھ کا نویں تابارہویں جماعت کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن پر غور
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نویں تابارہویں جماعت کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن کے لئے ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آ روائے نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نویں تابارہویں جماعت کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن پرغور شروع کردیا ہے ، طلباکی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق اجلاس آج کراچی میں ہوگاجس میں طریقہ کار پر فیصلہ ہوگا۔ سندھ میں نویں تا بارہویں جماعت کے طلبا کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بند کئے گئے سند ھ بھر کے تعلیمی ادارے آج سے ایس اوپیز کے ساتھ کھو ل دیئے گئے ہیں۔سکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر 16 جولائی کو تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔