پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، مسلم لیگ ن یو اے ای
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدیداروں کا پہلی بار ان کیمرا خصوصی اجلاس صدر مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل کی عدم شرکت کے باعث سیکڑیری جنرل چوہدری ظفر اقبال کی زیر صدرات ہوا۔
لیگ رہنماوں نے انٹرنیشنل آفیر کے صدر اسحاق ڈار اور کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی اوورسیز میں ن لیگ کی مضبوطی لیے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور ن لیگی کارکنوں کا فرض ہے کہ ملک کی خاطر میاں نوازشریف کی قیادت میں یکجاں ہو کر ان مشکل حالات کا مقابلہ کریں انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب غریب عوام پر مسلط ظلم کی سیاہ رات اور نیازی کی حکومت ختم ہوگی اور ایک بار پھر عوامی راج ہوگا۔اور پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
ن لیگ یو اے ای کے سئینر نائب صدر چوہدری عبدالغفار، چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز،جمیل بنگیال نائب صدر مرکز ،ابو بکر آفندی پریس سیکرٹری چوہدری فیصل الطاف نائب صدر مرکز ،سہیل عامر گھمن جنرل سیکرٹری دوبئی ،شہزاد بٹ CWC ممبر راجہ خالد نائب صدر مرکز خرم رشید جنرل سیکرٹری ام القوین یونٹ وقاص گھمن پریس سیکرٹری دوبئی یونٹ ،حاجی محمد یونس نائب صدر دبئی یونٹ ،شہباز غفار جنرل سیکرٹری عجمان یونٹ ،غلام محی الدین نائب صدر دوبئی یونٹ چوہدری عقیل ظفر نائب صدر مرکز، شاہد رزاق نائب صدر دوبئی یونٹ ، عارف عامر منہاس صدر عجمان یونٹ ،چوہدری صغیر نائب صدر مرکز ،راجہ ابوبکر نائب صدر مرکز جان قادر نائب صدر مرکز شوکت بٹ چئیرمین دوبئی یونٹ طارق مغل نائب صدر مرکز و دیگر نے شرکت کی اور اجلاس کے آخر میں اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی صحت اور تندرستگی کے لیے دعائیں کی گئی اور نائب صدر مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز صاحبہ کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح پر مبارک باد بھی پیش کی -