اداکار عدنان صدیقی نے ’’ پردیسی پردیسی جانا نہیں‘‘ گانے پر بانسری بجا کر میلہ لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارعدنان صدیقی نے ایک بارپھر ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گانے پر بانسری بجاکرخوب داد وصول کی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مایہ نازاداکارعدنان صدیقی جتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں اتنی ہی اچھی بانسری بجانا بھی جانتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کافی سارے پرانے گانوں پربانسری بجا کرمداحوں سے داد حاصل کرچکے ہیں اور اب ایک بارپھراداکار کی خوب واہ واہ ہورہی ہے۔اداکارنے اپنے انسٹا گرام پرایک وڈیواپ لوڈ کی جس میں ان کا بھتیجا بالی ووڈ فلم ’راجا ہندوستانی‘ کے معروف گانے ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گارہا ہے جس پراداکاربیک گراؤنڈ پربانسری بجا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
مداحوں کوعدنان صدیقی کی یہ وڈیو بے حد پسند آرہی ہے جب کہ عدنان صدیقی نے وڈیو کے کیپشن میں خود بھی لکھا کہ وہ اس سے بہترسرگرمی کی خواہش نہیں مانگ سکتے تھے۔