اوور سیز پاکستانیوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ، اہم مطالبہ کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن کے باہر اوور سیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سال 2016 میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ دیا تھا ، الیکشن کمیشن پانچ سال میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق کا میکنزم نہیں بنا سکا ، الیکشن کمیشن اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا میکنزم بنائے ۔
مظاہرین نے ووٹ کو عزت دو اور اوور سیز پاکستانیوں کو نمائندگی کا حق دو کے نعرے لگائے ۔