سعودی وزیر مذہبی امور نے مساجد انتظامیہ خطبا اور آئمہ کو اہم سرکلر جاری کر دیا

سعودی وزیر مذہبی امور نے مساجد انتظامیہ خطبا اور آئمہ کو اہم سرکلر جاری کر ...
سعودی وزیر مذہبی امور نے مساجد انتظامیہ خطبا اور آئمہ کو اہم سرکلر جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے گزشتہ روز  اہم ترین سرکلر جاری کردیا جس میں  مبلغین ، موذن حضرات ، سرکاری مبلغین ، موذنین  کو مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پہلے سرکلر میں مملکت میں مساجد کے ملازمین کو ہدایت دی گئی  کہ وہ وزارت مذہبی امور یا دیگر ریاستی اداروں کے زیر اہتمام فکری سلامتی کے کورسز میں حصہ لیں تاکہ اس شعبے میں ان کے کردار کو فعال کیا جا سکے، سرکلر میں کہا گیا کہ وہ سیمیناروں میں تحقیقی اور سائنسی علمی کانفرنسوں کے ہاں پیش ہونے والے مقالوں میں بھی حصہ لیں۔

دوسرے جاری کردہ سرکلر میں مساجد کے مبلغین اورخطبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خطبوں میں صحیح اسلامی عقائد اور شرعی احکامات کی وضاحت کریں،  حسن اخلاق پر زور دیں اور لوگوں کو ہدایت دیں کہ وہ ریاست کے اچھے شہری ہونے کے اصولوں کی پاسداری کریں اور ولی الامر کی سمع وطاعت کریں۔

تیسرے سرکلرمیں مساجد میں نماز جنازہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں ہے۔ سرکلرمیں ہدایت کی گئی ہے کہ نماز جنازہ فرض نماز کے بعد یا فرض نماز کے لیے اقامت سے قبل ادا کی جائے۔ اذان اور اقامت کے درمیان نماز جنازہ ادا نہ کی جائے تاکہ فرض نمازوں کی ادائی میں تاخیر سے بچا جا سکے۔

چوتھے سرکلرمیں پر زور دیا گیا ہے کہ مساجد انتظامیہ کسی شخص یا گروپ کو وزارت مذہبی امور کی اجازت کے بغیر کسی دعوتی سرگرمی کی اجازت نہ دے ،  سرکلرمیں تمام مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ مساجد کے انتظامی امور سے متعلق امور کی رپورٹ وزارت مذہبی امور کو ارسال کریں۔

پانچویں سرکلر میں مساجد انتظامیہ سے ملحقہ لائبریوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ انتظامیہ لائبریوں میں انتہا پسندی، تعصبب اور فرقہ واریت کی تعلیم دینے والے لٹریچر کو ہٹائیں اور اس کی جگہ طلبا اور اہل علم کےلیے مفید علمی مواد فراہم کریں۔