شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے الگ ہونے کا سوچنے لگیں ؟ بالی ووڈ سے ہنگامہ خیز خبر آ گئی 

شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے الگ ہونے کا سوچنے لگیں ؟ بالی ووڈ سے ہنگامہ خیز ...
شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے الگ ہونے کا سوچنے لگیں ؟ بالی ووڈ سے ہنگامہ خیز خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا سے الگ رہنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔ 
بھارتی ویب سائٹ ”بالی ووڈ ہنگامہ “ کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے انتہائی قریبی دوست کا کہناہے کہ اداکارہ بچوں کو لیکر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیوں کہ راج کندرا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل جلدی ختم نہیں ہونے والے بلکہ آئے دن اس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جب کہ شلپا خود نہیں جانتی تھیں کہ ان شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آرہا ہے۔
شلپا شیٹھی کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں، شلپا خود ایک جانی مانی اداکارہ ہیں لہذا وہ اپنے اور بچوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فلم انڈسٹری میں مزید کام ڈھونڈرہی ہیں۔
معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے، اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -