لاہور میں شہری غیر محفوظ، 48 گھنٹوں میں 12 افراد کو اغوا کرلیا گیا

لاہور میں شہری غیر محفوظ، 48 گھنٹوں میں 12 افراد کو اغوا کرلیا گیا
لاہور میں شہری غیر محفوظ، 48 گھنٹوں میں 12 افراد کو اغوا کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کی ناقص حکمت عملی،لاپرواہی  اور اعلی افسران کی نااہلی کے باعث صوبائی دارالحکومت شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔
گزشتہ48 گھنٹوں میں  سرکاری ملازم ،چار  لڑکیوں اور چار بچوں سمیت 12 افراد  کو اغوا  کرلیا گیا۔ لواحقین نے  مخلتف تھانوں مقدمات درج کروانے کے لئیے درخواستیں دے دیں ہیں۔ اغوا کے متعدد مقدمات درج جبکہ دیگر کی درخواستیں زیر تفتیش ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازم شجاع احمد کو بیدیاں روڈ سے  نامعلوم افراد نے  اغوا کرلیا ۔ہربنس پورہ سے رقیہ بی بی کو اسکے 3 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا ۔ ملت پارک سے 23 سالہ سونیا اسکے 3 سالہ بیٹے سعد اور 16 سالہ بہن مسکان کو اغوا کرلیا گیا۔غازی آباد میں 2 مختلف واقعات میں 17 سالہ مریم اور عمر فرید اغوا  کرلیے گیے۔ گلشن راوی سے 16 سالہ مرتضی اور باغبانپورہ شریف پورہ سے 17 سالہ ارشد کو اغوا کر لیا گیا۔سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر نے انویسٹیگیشن اور آپریشن  ونگز کو ملکر مغویان کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا ہے۔