لاہور میں نوجوان خواتین کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوگیا، انتہائی شرمناک خبر آگئی

لاہور میں نوجوان خواتین کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوگیا، انتہائی شرمناک ...
لاہور میں نوجوان خواتین کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوگیا، انتہائی شرمناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں خواتین کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہونے والے بدقماش کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عبدالشکور نامی اس ملزم نے شادمان بس سٹاپ پر یہ قبیح حرکت کی جہاں کئی خواتین بس کے انتظار میں کھڑی تھی۔ ملزم کو یہ حرکت کرتے دیکھ کر ٹریفک پولیس آفیسر انصر نے اسے گرفتار کر لیا اور اسے تھانے منتقل کر دیا۔ تھانے میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف ٹریفک پولیس آفیسر کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر نازیبا حرکات کر رہا تھا اور خواتین کو ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کا نام عبدالشکور ولد محمد صدیق ہے اور وہ چک نمبر 30/2آر ڈاک خانہ بابافرید شوگر ملز تحصیل و ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔ 
دریں اثناءسی ٹی او لاہور کی طرف سے لاہور کے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شہر سے خواتین کے خلاف ہراسگی کی لعنت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کریں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص رکشوں میں بیٹھی خواتین کا پیچھا کرتا نظر نہ آئے۔اپنی ماﺅں، بہنوں کا تحفظ ہم سب پر فرق ہے۔ انہیں ہراساں کرنے والوں کوپکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔