دلہن کو شادی کے لباس پر اپنی ہونے والی ساس سے جھگڑا مہنگا پڑ گیا، دولہا کے تمام رشتہ داروں نے ایسا کام کردیا کہ خوشیاں خاک میں مل گئیں

دلہن کو شادی کے لباس پر اپنی ہونے والی ساس سے جھگڑا مہنگا پڑ گیا، دولہا کے ...
دلہن کو شادی کے لباس پر اپنی ہونے والی ساس سے جھگڑا مہنگا پڑ گیا، دولہا کے تمام رشتہ داروں نے ایسا کام کردیا کہ خوشیاں خاک میں مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن کو شادی کے لباس کے معاملے پر اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ جھگڑا کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دولہا کے تمام رشتہ داروں نے شادی میں شرکت کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ دی سن کے مطابق اس دلہن نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر یہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے شادی کے لیے فراک نما عروسی جوڑا خریدا ہے جس پر میری ہونے والی ساس نے اعتراض کیا اور ہماری تلخ کلامی ہو گئی۔اس کے بعد شادی کی جتنی بھی شاپنگ ہوئی، اس میں میں نے اپنی ساس کو مدعو ہی نہیں کیا۔ جب یہ بات میرے منگیتر کے رشتہ داروں کو پتہ چلی تو انہوں نے میری شادی میں شرکت سے ہی انکار کر دیا ہے۔
دلہن لکھتی ہے کہ ”میرا عروسی جوڑا اگرچہ بہت خوبصورت ہے تاہم یہ روایتی عروسی جوڑا نہیں ہے، جس پر میری ساس نے بلا وجہ تنقید کی۔ میں سمجھتی ہوں کہ شادی کے دن مجھے کیا پہننا چاہیے، یہ میری پسند و ناپسند پر منحصر ہے۔ اس دن کسی اور کو مجھ پر اپنا فیصلہ مسلط کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم میں تذبذب کا شکار ہوں کہ کہیں اس معاملے میں میں ہی تو غلط نہیں ہوں؟“پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس دلہن کی طرف داری کر رہے ہیں اور ایک خاتون نے تو لکھا ہے کہ ”اگر میری ساتھ میرے ہونے والے سسرالی رشتہ دار ایسا سلوک کرتے تو میں ایسی فیملی میں شادی سے ہی انکار کر دیتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -